لاہور، پشاور (92نیوزرپورٹ، سٹاف رپورٹر ) پشاور میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے قائمقام ڈی ایس پی سی ٹی ڈی غنی خان شہید اور 3 اہلکار زخمی ہوگئے ، ا یس ایس پی آپریشنز ظہور آفریدی نے بتایا شاہ پور چوکی کے قریب فائرنگ سے قائم مقام ڈی ایس پی رورل سی ٹی ڈی غنی خان شہید اور ان کے محافظ، ڈرائیورسمیت 3 افراد زخمی ہو گئے ، امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، فائرنگ سے ڈی ایس پی سمیت4 افراد زخمی ہوئے جنہیں لیڈی ریڈنگ ہسپتا ل منتقل کیا گیا تاہم غنی خان جانبر نہ ہو سکے ، فائرنگ کار پر کی گئی جس سے فرنٹ شیشہ ٹوٹ گیا، علاقے کی سکیورٹی بڑھا دی گئی اور سرچ آپریشن شروع کردیا گیا، وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان اور دیگر سیاسی اور سماجی شخصیات نے واقعہ کی مذمت کی ۔ بہاولنگرسے کالعدم تنظیم کے 2مبینہ دہشتگرد گرفتارکرلئے گئے ،ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتاردہشتگردحساس تنصیبات کونشانہ بناناچاہتے تھے ، گرفتاردہشتگردوں میں سعید اکبراورحسیب جاوید شامل ہیں،دہشتگردوں کے قبضے سے بارودی مواداورجمع کی گئی فنڈنگ کی رقم بھی برآمد کرلی گئی۔ شہید ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس محکمہ انسداد دہشت گردی غنی خان کا رشتہ داروں کے ساتھ جائیداد کا تنازع بھی چلا آرہا ہے جس میں پہلے فائرنگ بھی ہوئی اور لوگ زخمی ہوئے تھے ، تاہم ابتدائی طور پر کسی کے خلاف دعویداری نہیں کی گئی۔