پشاور (خبرنگار)آل پاکستان بی کیپرز ایکسپورٹرز اینڈ ہنی ٹریڈرز ایسوسی ایشن نے پشاور میں پہلی بار شہد کی مکھیوں کاعالمی دن منانے کا اعلان کیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شہد کی پیداوار بڑھانے کیلئے پورے ملک میں جنگلات کی کٹائی پر پابندی لگاکر نئے درخت لگائے جائیں ۔ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے کہاکہ 20 مئی کودنیا بھر میں مکھیوں کا عالمی دن منایاجاتا ہے لیکن ایک زرعی ملک ہونے کے باوجود پاکستان میں اسی دن کو آج تک نہیں منایاگیا۔ آج پیر کو جی ٹی روڈ سے پشاور پریس کلب تک ریلی نکالے گی جس کا مقصد مکھیوں کو فروغ دینے سے متعلق عوام میں شعور اجاگر کرنا ہے ۔