پشاور(نیوز رپورٹر) سعودی عرب سے پشاور آنیوالی قومی ایئر لائن کی پرواز مسافروں کا سامان وہیں چھوڑ آئی، ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 728 کے 40 مسافروں کا سامان ریاض ایئر پورٹ پر رہ گیا ، مسافروں نے باچا خان ایئرپورٹ پر شدید احتجاج کیا، ترجمان پی آئی اے نے مسافروں کو پیش آنیوالی تکلیف پر معذرت کی اور کہا کہ مسافروں کا سامان اگلی دستیاب پرواز سے پاکستان بھیج دیا جائیگا ، یاد رہے ماضی میں اس قسم کے کئی واقعات پیش آچکے ہیں۔