پشاور(سٹاف رپورٹر) پشاور کے علاقہ کوہاٹی میں مارکیٹ کی تعمیر کیلئے پی ٹی آئی کے ایم این اے نے تاریخی فصیل شہر گرادی ہے ۔ ذرائع کے مطابق 37فٹ دیوار کو پلازے کی تعمیر کے لئے گرادیا کیا گیا ہے جبکہ محکمہ آثار قدیمہ کی جانب سے اراضی کی سابق مالکن نسیم آفتاب کے خلاف مقدمہ درج کرادیاگیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ اراضی پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی خرید چکے ہیں تاہم انتقال ہونا تاحال باقی ہے جس کی وجہ سے انکو مقدمے میں نامزد نہیں کیا جاسکا۔ تاریخی فصیل شہر ک قومی ورثہ قرار دیا جاچکا ہے اور کچھ عرصہ قبل ہی ضلعی حکومت نے دیوار کی مرمت و بحالی پر کروڑوں روپے خرچ کئے تھے ، اسی طرح رامداس سے ڈبگری چوک تک بھی فصیل توڑنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جبکہ ضلع ناظم اور متعلقہ ادارے باربار توجہ دلانے کے باوجودکارروائی سے گریزاں ہیں۔