پشاور(نیوز رپورٹر) پشاور کے علاقے لنڈے سڑک میں کباڑ کے گودام میں مارٹر گولے پھٹنے سے ایک بچے سمیت دو افراد زخمی ہوگئے ۔ زخمی افراد کو علاج کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تھانہ خزانہ کی حدود میں واقع پشاور کے علاقے لنڈے سڑک میں کباڑ کے گودام میں مارٹر گولہ پھٹنے سے 19سالہ صفت اﷲ اور 10سالہ اسد اﷲ زخمی ہوگئے ، تھانہ خزا نہ کے ایس ایچ او کے مطابق مذکورہ دونوں بھائی کباڑ کا کام کرتے ہیں اور گھروں سے کباڑ اکھٹا کرتے ہیں، گودام میں کباڑ کی چھانٹی کر رہے تھے تاہم ماٹر گولہ کو پانی کی مشین سمجھ کراسے ہتھوڑا دے مار جس کے باعث مارٹر گولہ پھٹ گیا ۔