پشاور(خبرنگار) حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور میں زیر علاج کورونا وائرس کی خاتون مریضہ بچے کو جنم دیکر جاں بحق ہوگئی جبکہ ایک اورمشتبہ خاتون مریضہ بھی گائنی وارڈ میں زیر علاج ہے ۔ذرائع کے مطابق ہسپتال کے گائنی اے وارڈ میں چند روز قبل خاتون کی سرجری ہوئی تھی جس کے بعداس میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ ہسپتال ترجمان توحید کے مطابق جاں بحق ہونے والی مریضہ کو تمام سہولیات فراہم کی گئی تھیں، ان کے لواحقین بھی علاج سے مطمئن ہیں جبکہ ہسپتال میں ڈاکٹرز و دیگر عملہ کیلئے تمام انتظامات موجود ہیں ۔