پشاور( فخرالدین سید)پشاور میں مثالی پو لیس کا ایک اور کا رنامہ سامنے آگیا ۔شہری اور اس کے 2بچوں کو راستے لینے کیلئے ہارن دینے پر حولات میں بند کردیا گیا۔پشاور یو نیو رسٹی کے شعبہ برقیات میں سپرنٹنڈٹنٹ نفس الدین گاڑی میں اپنے دو بچوں کے ساتھ روٹی لینے جا رہا تھا۔ اے آئی جی آپریشن کی گاڑی سڑک کے درمیان کھڑی ہونے پراس نے راستہ دینے کے لیے ہارن بجایا تو وہ برا مان گئے ، راستہ نہ دینے پر تکرار کے بعد مذکورہ افسرنے وہاں موجود اہلکاروں سے اپنا تعارف کر ا کر شہری کو بچوں سمیت تھانے میں بند کرا دیا۔ شام تک بھوکے پیاسے بچوں کی طبیعت جب غیر ہو گئی اور اعلی حکام تک شکایت پہنچنے پررہا ئی کے احکامات جاری کیے گئے ۔رابطہ کرنے پر سی سی پی او قاضی جمیل نے کہا کہ کسی پو لیس افسرکووردی کاناجائز فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں۔متاثرہ شہر ی درخواست دے تو وہ انکو ائر ی بھیج دیں گے ،نفس الدین نے وزیر اعلی خبیر پختونخوا سے کارروائی کامطالبہ کیا ہے ۔