پشاور(سٹاف رپورٹر)پختون تحفظ موومنٹ کی سرگرم خاتون رکن اور سماجی کارکن گلالئی اسماعیل کے والدین نے اپنے خلاف درج ایف آئی آر کے خاتمے کے لیے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیاہے ، پشاور ہائی کورٹ نے ریکارڈ طلب کرکے سماعت یکم اگست تک ملتوی کردی ہے ، دوسری جانب ملزمان کی جانب سے دائر انسداد دہشت گردی پشاور کی خصوصی عدالت میں زیر سماعت عبوری ضمانت کی درخواست زیر التواء ہے جس میں عدالت نے سماعت پانچ اگست تک ملتوی کردی ہے ۔