شارجہ(نیٹ نیوز)بالی وڈ کی معروف اداکارہ پریتی زنٹا نے پشتو کو خوبصورت زبان قراردیدیا۔انہوں نے حال ہی میں مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے مداحوں سے یہ سوال بھی کیا کہ بتائیں وہ اس ویڈیو میں کون سی زبان بول رہی ہیں۔اداکارہ کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ نہایت ہی اچھے انداز میں پشتو زبان بول رہی ہیں۔پریتی زنٹا نے اپنے ویڈیو پیغام میں پشتو زبان میں کہا کہ جس کا مطلب یہ ہے کہ ’تمام محبت کرنے والوں اور چاہنے والوں سلام، جہاں رہیں اپنے گھر میں شاد باد رہیں، خوش و خرم رہیں، آئی پی ایل دیکھیں، بہت بہت مہربانی۔انہوں نے مزید لکھا کہ ’اس بار میں نے ایک خوبصورت زبان بولنے کی کوشش کی ہے ، اگر اس میں کوئی غلطی ہو تو معافی چاہتی ہوں‘۔