کراچی(کلچرل رپورٹر) پشتو فلموں کے عظیم ہیرو بدرمنیر مرحوم کی 11 ویں برسی کی شاندار تقریب پریس کلب مردان میں منعقد ہوئی11 ویں برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر ہیرو جمیل بابر،فلم سٹار آمان، شیرین زادہ بدر،ڈاکٹر محمد یوسف یوسفزئی،محمد جاوید یوسفزئی،ممتاز ایڈوکیٹ اکبر ہوتی و دیگر مقررین نے پشتو فلموں کے عظیم ہیرو بدرمنیر مرحوم کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا مقررین نے کہا کہ بدرمنیر مرحوم پشتو فلموں کے پہلے اور اولین ہیرو تھے ان کی پہلی پشتو فلم یوسف خان شیر بانو تھی جو ایک لوک کہانی پر بنی تھی۔