کوئٹہ (کرائم رپورٹر+نامہ نگاران)بلوچستان کے علاقے پشین اورپنجگورمیں بم دھماکے کے نتیجے میں تحصیلدار سمیت 16 اہلکار اورایک عام شہری زخمی ہوا جبکہ کوئٹہ میں پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 مبینہ حملہ آوروں کوگرفتارکرلیاگیا ،زخمیوں کوفوری طورپر قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔پولیس لائن کے قریب تحصیلدار بوستان مالک ترین کی گاڑی کو دھماکے کا نشانہ بنایا گیا دھماکے میں تحصیلدار سمیت 12افراد زخمی ہوگئے ، زخمیوں میں راہگیر بھی شامل ہیں ۔ دھماکے سے تحصیلدار کی سرکاری گاڑی کو شدید نقصان بھی پہنچا ، دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، لیویز اور ایف سی اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا تمام زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال پشین منتقل کیا گیا ۔دریں اثناء پنجگور کے علاقے چتکان بازار میں ایف سی کی گاڑی کونشانہ بنانے کی کوشش کی گئی قاری جب کیمپ کے قریب پہنچی تو ایک زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں سیکورٹی فورسز کے اہلکار رضوان و عام شہری عبدلاوحید زخمی ہوئے اور ایف سی کی گاڑی کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ۔دریں اثناء صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈپرپولیس پرفائرنگ کی گئی ،جوابی فائرنگ میں 2مبینہ حملہ آور زخمی حالت میں گرفتار کرلئے گئے ۔