پشین (نامہ نگار) بلوچستان کے شہرپشین کے سرخاب مہاجرکیمپ میں ایک گھر میں پریشر ککر کے پھٹنے سے چار بچے جاں بحق اور دو شدید زخمی ہوگئے جن میں تین سگے بھائی ہیں۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والو ں میں ایک تین بھائیوں کی بہن بھی شامل ہے ۔ پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے بچوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ 12سالہ رحمانیہ،8سالہ عطاالرحمن اور جانان خان جاں بحق ہونے والوں میں شامل ہیں ، زخمی 7سالہ حبیب اللہ اور 14سالہ نثار احمد کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔