لکھنؤ ( سپورٹس ڈیسک) ویسٹ انڈیز نے افغانستان کو پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 30 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0کی برتری حاصل کر لی، ویسٹ انڈین بائولرز کے سامنے افغانی ٹیم بے بس نظر آئی اور 165 رنز ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔ ایون لیویز نے 68 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، کیرون پولارڈ نے ناقابل شکست 32 رنز کیساتھ بائولنگ میں دو وکٹیں لیں۔