مکرمی !پلاسٹک کے بنے شاپربیگز بڑبیماریوں اور ماحول کی بدترین آلودگی کا باعث ہیں جن پر حکومت کو فی الفور پابندی عائد کرنی چاہیے۔سانس کی بیماریوں سے لیکر کینسرتک امراض پلاسٹک شاپروں کے بے دریغ استعمال کا نتیجہ ہیں جبکہ ماحولیاتی آلودگی اور موسمیاتی تبدیلیوں میں بھی ان شاپروں کا قابل ذکر اور قابل فکر کردار ہے۔ یہ پلاسٹ بیگزنہ صرف ہمارے سیوریج سسٹم کو بلاک کرتے ہیں بلکہ زمین کی زرخیزی کو بھی بری طرح متاثر کرتے ہیں۔یہ انسان کے اندورنی جسمانی نظام اور ماحول کیلئے زہر قاتل ہے۔عوام کو بھی چاہیے کہ وہ کپڑے کے بنے بیگز ، تھیلے، برتنوں یا کاغذوںکے لفافوں کا استعمال کریں۔حکومت انسانی صحت اور ماحول کی بدترین آلودگی کے اس ناسور پر فوری پابندی عائد کرے۔ (خالد خان کالاباغ)