مکرمی !گزشتہ دنوںحکومت کی طرف سے پلاسٹک بیگ پر پابندی عائد کر دی گئی۔ جسکے باعث عوام کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے لیکن اگر ہم حکومت کے اس قدم کو باریک بنی سے دیکھیں تو اس کے کئی ایک فوائد ہیں جیسے کہ پلاسٹک بیگ سے سمندری مخلوق اس سے متاثر ہورہی ہے ایسا ہی نہیں کے صرف سمندری مخلوق اس سے متاثر ہورہی ہو بلکہ روزانہ لاکھوں کی تعداد میں ان پلاسٹک بیگ کو جلایا جاتا ہے جس سے زہریلی گیس جنم لیتی ہے جوکے انسانی زندگی کے لئے بہت خطرناک ہے۔ ایک سروے کے مطابق یہ پلاسٹک بیگ لاکھوں کی تعداد میں سمندر میں بھا ئے جاتے ہے جس کے نتیجے میں گزشتہ سال 10 لاکھوں کی تعاداد میں سمندری مخلوق مری ہوئی پائی گئی ہیں۔ ایک ریسرچ کے مطابق ایک پلاسٹک بیگ کا وجود دنیا سے ختم ہونے میں 500 سال لگتے ہیں جوکہ کئی نسلیں متاثر ہوتی ہیں۔ اسکے علاوہ پلاسٹک بیگ سوریج سسٹم کو بھی بلاک کرتا ہے جسکے نتیجے میں بارش کے دوران پانی کا بھاؤ روک جاتا ہے اور سڑکوںپر آپ کو پانی کھڑا ہوا نظر اتا ہے۔ حکومت کا پلاسٹک بیگ پر پابندی کا قدم کافی ہد حد تک عوام کے لئے بہتر ہے لیکن حکومت کو چاہئے کے پلاسٹک بیگ پر پابندی کے ساتھ اس انڈسٹری سے وابسطہ لاکھوں افراد کے متبادل روز گار کا بھی بندوبست کرے تاکہ ہزاروں خاندانوں کو بے روزگار ہونے سے بچایا جا سکے۔۔۔ ایفان افضل کراچی