لاہور(کلچرل رپورٹر)پنجاب انسٹیٹیوٹ لینگوئج آرٹ اینڈ کلچر 28ستمبر کو ’’وارث شاہ ہیر گائیکی‘‘ مقابلہ کرائے گا۔جس میں ملک بھر سے نامور ہیر گائیک اپنے فن کا مظاہرہ کرینگے ۔اس مقابلے کا انعقاد وارث شاہ کے 220عرس مبارک کی مناسبت سے کیا جارہا ہے جس میں ان کو خصوصی طور پر خراج تحسین بھی کیا جائے ۔مقابلے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے گائیک کو یوارڈ سے بھی نوازا جائے گا۔