اندور ( سپورٹس ڈیسک) بھارتی بائولرز کی عمدہ بائولنگ کی بدولت بنگلہ دیشی ٹیم پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز اپنی پہلی اننگز میں 150 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی ۔ مہمان ٹیم کے چھ کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کرسکے ، مشفیق الرحیم کچھ مزاحمت کر پائے وہ 43 رنز بنا سکے ، بھارت کی طرف سے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے محمد شامی نے تین، روی چندرن ایشون، اومیش یادیو اور اشانت شرما نے دو، دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ بھارتی ٹیم نے پہلے روز کھیل ختم ہونے تک ایک وکٹ کے نقصان پر 86 رنز بنالئے تھے اور اس کو مہمان ٹیم کی اننگز کا سکور برابر کرنے کے لئے 64 رنز کی ضرورت تھی۔ بنگلہ دیش کی طرف سے واحد وکٹ ابو جید نے حاصل کی ۔