لاہور (جوادآراعوان) پلوامہ حملہ بھارتی فورسز کے آپریشن آل آئوٹ کشمیر کے فالس فلیگ آپریشنز( Operations False Flag)کا حصہ ہے ،جسکا ٹارگٹ پاکستان اور مقبوضہ کشمیر کی تحریک جدوجہد آزادی ہے ۔سیکورٹی ذرائع نے روزنامہ 92نیوز کو بتایا کہ اس کارروائی کا ٹارگٹ مقبوضہ کشمیر کی تحریک آزادی کو دہشتگرد ڈکلیئر کرانااور پاکستان کا دہشتگرد گروپس کو سپورٹ کرنے کا پروپیگنڈہ کرنا ہے ، تاکہ پاکستان کے خطے میں بڑھتے ہوئے رول کو بلاک کرنے کی کوشش کی جا سکے اور اسکی معاشی ترقی کو سبوتاژ کیا جا سکے ، ایسی خفیہ انفارمیشن موجود ہے جس سے یہ پتا چلتا ہے کہ بھارتی انٹیلی جنس آپریٹس نے پلوامہ حملہ ایک فالس فلیگ آپریشن کے تحت لانچ کیا جسکا کوڈ نیم سروناش تھا(False Flag Operation-Codenamed:Survnash) اس آپریشن کے تحت بھارتی ایجنسی را ، آئی بی (انٹیلی جنس بیورو)اور ایم آئی(ملٹری انٹیلی جنس) تینوں علیحدہ علیحدہ سیکشنز کے ذریعے فالس فلیگ آپریشنز میں ملوث ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں کلنگ سکواڈز بنائے گئے ہیں جو بھارتی را،آئی بی اور ایم آئی کے تشکیل دیے گئے آپریشنز کے تحت کشمیری مسلمانوں کی نسل کشی میں ملوث ہوتے ہیں،کشمیری مسلمانوں کی نسل کشی فورس کو کل سکواڈز فار کلینزنگ(Kill Squads for Cleansing) کہا جاتا ہے ،ان سکواڈز میں شامل کئے جانے والے افسران اور لوئر رینکس کو ایک خاص ہندو پس منظر کی سوچ رکھنے والے گروپس سے لیا جاتا ہے ،مقبوضہ کشمیر میں خصوصی آپریشنز کا گرین سگنل براہ راست بھارتی وزیر اعظم مودی اور انکے سیکورٹی ایڈوائز اجیت ڈوول سے لیا جاتا ہے ۔ پلوامہ میں آپریشن سروناش کے فالس فلیگ سے پہلے بھارت اجمل قصاب کا فالس فلیگ لانچ کر کے پاکستان کو ملوث کرنے کی کوشش کر چکا ،لیکن دونوں آپریشنز میں اسے بری طرح ناکامی کا سامنا کرنا پڑا،بھارت کی ملٹری انٹیلی جنس نے سمجھوتہ ایکسپریس کی کاروائی کے ذریعے بھی پاکستان کے خلاف فالس فلیگ آپریشن لانچ کیا تھا جسکا بھانڈا ایجنسی کے لیفٹیننٹ کرنل شری کانت پروہت سے تفتیش کے نتیجے میں پھوٹ گیا تھا، کشمیر کی جدوجہد آزادی کو دہشتگرد ثابت کرنے کی بھارتی کوشش کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ کسی جائز جدوجہد کو نقصان پہنچانے کے لئے اس کے طریقہ کار کو جرائم پیشہ ،دہشگرد ثابت کرنے کی کوشش کی جاتی ہے تا کہ اس کی جائز حیثیت کو چیلنج کیا جا سکے اور دنیا میں اور انکے اپنے لوگوں میں انکو تنہا کیا جا سکے اور انکا مورال کو گرایا جا سکے ،بھارت یہی کچھ مقبوضہ کشمیر میں کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور پلوامہ حملہ اسکی تازہ مثال ہے ۔