لاہور (خصوصی رپورٹ) ٹیکنکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا ) نے 2020-21 کے سیشن سے ڈپلومہ آف ایسو سی ایٹ انجینئر (ڈی اے ای ) کے لئے انگلش کو ذریعہ تعلیم قرار دے دیا ہے اس حوالے سے جنرل منیجر اکیڈمکس عبدالواسع نے اتھارٹی کے چیئر مین علی سلمان صدیق کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔چیئر مین ٹیوٹا نے ڈی اے ای کو عالمی مارکیٹ کے معیارات اور ضروریات کے مطابق ڈھالنے کیلئے اردو میڈیم کے حوالے سے تقریباً 30سال قبل کئے گئے فیصلے کو تبدیل کر دیا کیونکہ اردو میڈیم مارکیٹ کی ضرورت پوری کرنے سے قاصر ہو چکا تھا۔ ٹیوٹا کے چیئر مین علی سلمان صدیق نے فیصلے کے حوالے سے کہا کہ اس فیصلے سے ہمارے ڈپلومہ ہولڈرز کی مارکیٹ میں طلب بڑھے گی ہمارے پاس آئوٹس کو نہ صرف بہتر روزگار کے وسیع مواقع میسر آئیں گے بلکہ انہیں اعلیٰ تعلیم کے حصول اور غیر ملکی سکالر شپس حاصل کرنے میں بھی آسانیاں ہونگی ۔ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ٹیوٹا کے صوبہ بھر میں 43ٹیکنیکل کالجز میں جہاں ڈپلومہ کرایا جا رہا ہے ذریعہ تعلیم سال 2020-21سے آئندہ کیلئے انگریزی ہو گا ۔ ٹیو ٹا