راولپنڈی(رپورٹر92نیوز) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے راولپنڈی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ پہلے ہی کہا تھا جو جتنا چیخے گا سمجھ لیں اسکا نمبر لگ گیا ہے یہ بلین روپیکا کیس ہے اس کیس میں مبین صولت اور عابد سعید وعدہ معاف گواہ بن چکے ہیں۔ شیخ رشید نے منی لانڈرنگ میں ایک باعزت شخص کی گرفتاری کی بھی پیش گوئی کردی ۔شیخ رشید نے وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران ٹرمپ کی ملاقات سے ٹرمپ کے مستقبل کا فیصلہ بھی ہو گا افغانستان سے تعلقات پر بھی بات ہوگی۔ شہباز شریف کی پریس کانفرنس پر بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شہباز شریف حمزہ شہباز کو بچانے میں ناکام ہو چکے ہیں، مریم نے بھی اپنے لئے خود کنواں کھودا ہے ۔ اپوزیشن کی جانب سے شیخ رشید کے مشورے پر عمران خان کی حکومت جانے کی باتوں پر ان کا کہنا تھا کہ جب ہم اپوزیشن میں تھے تب یہی باتیں کیا کرتے تھے ۔ ان کا کہنا تھا کہ حافظ سعید بے گناہ ہیں وہ ایف اے ٹی ایف کی بھینٹ چڑھ گئے ۔