ٹیکسلا (92 نیوزرپورٹ) لڑکی سے لڑکی کی شادی کا ڈراپ سین ہو گیا، ٹیکسلا کا رہائشی 27 سالہ علی آکاش جو پہلے عاصمہ بی بی تھا، اسے 92 نیوز نے ڈھونڈ نکالا،علی آکاش کے مطابق وہ مکمل طور پر مرد ہے اور اسکے پاس میڈیکل رپورٹس موجود ہیں، پہلے میں لڑکی تھا آپریشن کے بعد میری جنس تبدیل ہو گئی، میں نے ماہرنفسیات کے پاس علاج بھی کرایا، شناختی کارڈ پر اب بھی وہی نمبر ہے صرف جنس اور نام تبدیل ہے ۔