لاہور(کامرس رپورٹر )چیئرمین لاہور ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن میاں خرم الیاس نے نیپرا کی جانب سے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے 78 پیسے فی یونٹ اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی مہنگی کرکے عوام پر24.60۔ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈال دیا گیا جس سے صنعتی شعبہ زیادہ متاثر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں واپڈا کی جانب سے نیشنل گرڈ کو فراہم کی گئی پن بجلی کی مقدار تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی واپڈا پن بجلی گھروں نے جولائی تا ستمبر2019میں نیشنل گرڈ کو 15ارب بجلی مہیا کی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں ایک ارب85کروڑ یونٹ زیادہ ہے پانی سے بجلی کی پیداواری لاگت 2 روپے سے اڑھائی روپے یونٹ تک ہے اس لیے فیول ایڈجسٹمنٹ فارمولہ پن بجلی کی ٹوٹل پیداوار کے ریٹ بھی شامل کرکے بجلی کی قیمتوں میں اسی تناسب سے کمی کی جائے ۔