ہوبارٹ ( سپورٹس ڈیسک)آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹم پین کے ساتھ واردات ہو گئی، نا معلوم چورگھر کے باہر کھڑی گاڑی کے شیشے توڑ کر پرس اور دوسری اشیاء چوری کر کے لے گیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ہوبارٹ میں ٹم پین ان دنوں کورونا وائرس کے باعث گھر کے گیراج میں کھڑی گاڑی کو باہر کھڑا کر کے اس میں ٹریننگ کرنے میں مصروف ہیں۔