لاہور، کراچی، پشاور،ڈی آئی خان( نامہ نگار خصوصی، بیو رورپورٹ ،ڈسٹرکٹ رپورٹرز، نامہ نگاران،نمائندگان 92 نیوز)پنجاب بار کونسل کے الیکشن میں کامیاب امیدواروں کے مکمل غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے مطابق پنجاب بار کونسل کی لاہور کی 16نشستوں پر کامیاب ہو نے والے امیدواروں میں کامران بشیر مغل،عرفان صادق تارڑ ، ادیب اسلم بھنڈر ، حافظ عبدالنعیم، مبشر رحمان،ایڈووکیٹ احمد قیوم، رائے نواز کھرل،منیر حسین بھٹی ، جمیل اصغر بھٹی ، ذبیح اللہ ناگرہ، فرحان شہزاد، ضمیرجھیڈو،قمر شاہد میو، بابر وحید، عرفان حیات باجوہ اور احمدچاولی شامل ہیں ۔ریٹرننگ آفیسر احمد اویس کے مطابق حتمی نتائج کا اعلان 8دسمبر کو کیا جائے گا۔اوکاڑہ کی 2سیٹوں پر آصف شہزاد چوہدری ایڈووکیٹ اور ارشد علی مہار ایڈووکیٹ کامیاب ہوگئے ،حامی وکلاء کاجشن مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور ایک دوسرے کواپنے حامی امیدوار کی کامیابی پرمبارکباد وں کاسلسلہ شروع ہوگیا۔نوشہرہ ورکاں سے گوجرانوالہ کی سیٹ پر چوہدری عرفان سعید ،رانا ابرار احمد،ظہیر احمد چیمہ، حافظ آباد کی سیٹ پر ایم فاروق کھوکھر ، نارووال سیٹ پر عمر فاروق اکبر ،منڈی بہائو الدین سیٹ پر قاسم محمود بابا گجر ،گجرات سیٹ پر محمد نوید وڑائچ،اورنگزیب مرل،سیالکوٹ کی 2سیٹوں پر راحیل کامران چیمہ اور چوہدری شمشاد باجوہ کامیاب ہو گئے ۔دریں اثنا سندھ بار کونسل کے انتخابات میں حیدرآباد کی 3 نشستوں پر سجاد چانڈیو ایڈوکیٹ، ایاز راجپر ایڈوکیٹ اور تاج کیریو ایڈوکیٹ کامیاب ہوگئے جبکہ ٹھٹھہ اور بدین سے وسیم شاہ، دادو، جامشورو سے سچل اعوان کامیاب قرار پائے ،ضلع جنوبی سے حفیظ لاشاری، کاشف حنیف، منیر اے ملک، سعید عباسی، اقبال احمد جتوئی اور اسلم بھٹہ، ضلع شرقی سے احمد سیال، عارف داود، غلام رسول، حسین سریو، وسطی سے حیدر امام رضوی، نعیم قریشی، فہیم ضیائ، ذوالفقار جلبانی، غربی سے فرخندہ جبیں اور ملیر سے اشرف سموں آئندہ 5 سال کیلئے سندھ بار کونسل کے ممبر منتخب ہوگئے ہیں۔خیبرپختونخوا بار کونسل کے انتخابات میں میاں خیل،سدوزئی پینل نے میدان مار لیا، جنوبی اضلاع سے ایک ہی پینل کے امیدواروں نے واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کرلی ، کامیاب چار امیدواروں میں سابق ایم این اے سردار عمر فاروق خان میاں خیل،حشمت نواز خان سدوزئی، شاہ حسین خان ایڈووکیٹ آف بنوں اور مظفر اقبال خان ایڈوکیٹ آف لکی مروت شامل ہیں۔ بلوچستا ن بار کونسل کے انتخابات میں دلچسپ مقابلے کے بعد پروفیشنل اور وکلاء اتحاد تین تین سیٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ،منیر احمد کاکڑ ، راحب بلیدی ، محمد قاسم ، قاری رحمت اللہ، خلیل احمد،نجم مینگل جیتنے والوں میں شامل ہیں۔