لاہور(جنرل رپورٹر) پنجاب حکومت نے لاہور جنرل ہسپتال سے الگ ہونے والے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کو خود مختاری دینے کے حوالے سے کام شروع کر دیا ہے ۔ عارضی طو رپر اس نئے ہسپتال کے لیے انتظامی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے ۔کمیٹی کی سربراہی سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کر رہے ہیں دیگر ممبران میں سیکرٹری خزانہ ، کمشنر لاہور ڈویژن اورپرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی /امیرالدین میڈیکل کالج شامل ہیں ۔ انتظامی کمیٹی اس نئے ہسپتال کے لیے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تعیناتی کے حوالے سے کام کرئے گی ۔سرچ کمیٹی تین ناموں کو منتخب کر کے وزیر اعلی پنجاب کو ایک نام کی منظوری کے لیے سمری بھجوائی جائے گی ۔ نئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تعیناتی کے بعد پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی /امیرالدین میڈیکل کالج کو اس انتظامی کمیٹی سے نکال کر ایگزیکٹو ڈائریکٹر کو ممبربنایا جائے گا۔سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔