لاہور، اسلام آباد( کامرس رپورٹر، صباح نیوز) الیکشن کمیشن نے پنجاب کے انتہائی حساس، حساس اور نارمل پولنگ سٹیشنز کی تفصیلات جاری کردیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں 48 ہزار 257 میں سے 5 ہزار 487 پولنگ سٹیشن انتہائی حساس ہیں جبکہ 15 ہزار 72 پولنگ سٹیشن حساس اور 27 ہزار 698 پولنگ سٹیشن نارمل ہیں۔اسلام آباد کے 30پولنگ سٹیشن انتہائی حساس اور 80حساس قرار دئیے گئے ہیں جبکہ لاہور کے 717 پولنگ سٹیشن انتہائی حساس، 3 ہزار 123 حساس اور راولپنڈی کے 145 پولنگ سٹیشن انتہائی حساس اور 99 حساس ہیں۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ فیصل آباد کے 645 پولنگ سٹیشن انتہائی حساس اور 2ہزار 90 حساس ہیں جبکہ اٹک کے 301 پولنگ سٹیشن انتہائی حساس، چکوال کے 74انتہائی حساس اور 217حساس ہیں۔جہلم کے 60 پولنگ سٹیشن انتہائی حساس، 101 حساس، گجرات کے 326 انتہائی حساس، 370 حساس، سیالکوٹ کے 158 انتہائی حساس اور 1018 حساس قرار دیئے گئے ہیں، الیکشن کمیشن کے مطابق نارووال کے 62 پولنگ سٹیشن انتہائی حساس، 53 حساس، گوجرانوالہ کے 130 انتہائی حساس، 556 حساس اور منڈی بہاؤالدین کے 98 پولنگ سٹیشن انتہائی حساس اور 242حساس ہیں،اسی طرح حافظ آباد کے 89پولنگ سٹیشن انتہائی حساس، 204حساس، سرگودھا کے 225انتہائی حساس، 178حساس، خوشاب کے 34انتہائی حساس، 72حساس ، میانوالی کے 59پولنگ سٹیشن انتہائی حساس ، 48حساس ، بھکر کے 65پولنگ سٹیشن انتہائی حساس، 179حساس، چنیوٹ کے 131انتہائی حساس، 264حساس، ٹوبہ ٹیک سنگھ کے 92انتہائی حساس، 227حساس اور جھنگ کے 169 انتہائی حساس ، 278حساس ،ننکانہ صاحب کے 220 انتہائی حساس،119حساس، شیخوپورہ کے 41انتہائی حساس، 86حساس، قصور کے 173انتہائی حساس ، 506پولنگ سٹیشنز حساس ، اوکاڑہ کے 170انتہائی حساس، 617حساس، پاکپتن کے 2 انتہائی حساس، 106 حساس، ساہیوال کے 100انتہائی حساس، 436حساس، ملتان کے 258انتہائی حساس، 564حساس ، خانیوال کے 9انتہائی حساس ، 173حساس ،لودھراں کے 77 انتہائی حساس، 390حساس، وہاڑی کے 8انتہائی حساس،83حساس، بہاولنگر کے 69انتہائی حساس، 52حساس ، بہاولپور کے 68انتہائی حساس، 390حساس ، رحیم یار خان کے 89 انتہائی حساس، 266حساس، مظفر گڑھ کے 210انتہائی حساس، 528حساس، لیہ کے 60انتہائی حساس، 195حساس، ڈی جی خان کے 221انتہائی حساس، 500حساس اور راجن پور کے 102پولنگ سٹیشن انتہائی حساس اور 130حساس قرار دئیے گئے ہیں۔