لاہور(گوہر علی)مسلم لیگ (ن)کی جانب سے بائیکاٹ اور حکومتی اراکین کی عدم دلچسپی کے باعث پنجاب اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹیوں کے چیئر مین کے انتخابات کے موخر کردیئے گئے ۔ چیئر مین نہ ہونے کی وجہ سے قانون سازی کا عمل التوا کا شکار ہوگیاجبکہ نئی سٹیڈنگ کمیٹیوں کے قیام کا نوٹیفکیشن روکنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ فوری طو رپر کسی سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئر مین کے انتخاب کے انعقاد کا نوٹس جاری نہ کیا جائے اور معاملہ زیر التوار رکھا جائے تاہم سٹینڈنگ کمیٹی فار لا اور خصوصی کمیٹی نمبر چھ کے اجلاس آئندہ ہفتہ بلا ئے جائیں گے ۔مسلم لیگ (ن) کے بائیکاٹ اور حکومتی اراکین کی عدم دلچسپی کی وجہ سے پنجاب اسمبلی کی لیبر اور پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ سمیت کئی سٹینڈنگ کمیٹیوں کے چیئر مینوں کا انتخاب نہیں ہوسکا ہے ۔