لاہور(کامرس رپورٹر، این این آئی)اپوزیشن کی ریکوزیشن پر پنجاب اسمبلی کااجلاس آج سہ پہر تین بجے شروع ہوگا ۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے گرفتار اراکین اسمبلی حمزہ شہباز اور خواجہ سلمان رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دئیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق آٹے کے بحران اور مہنگائی کیخلاف اپوزیشن کے متوقع احتجاج کے باعث اجلاس گرما گرم رہنے کا امکان ہے ۔ علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع کرانے پر پنجاب اسمبلی کے 30 اراکین کی رکنیت بحال کر دی ہے ۔گوشوارے جمع کرانے والے اراکین میں ے ڈپٹی سیپکر پنجاب اسمبلی سردار دوست مزاری ،بلال یاسین ،سہیل شوکت ،چودھری خوش اختر سبحانی، رانا افضل،قیصر اقبال ،تیمور لالی،نذیر احمد خان،ملک غلام قاسم ہنجرہ، عون حمید ،سردار اویس دریشک، رابعہ احمد بٹ اور دیگر شامل ہیں۔حکومت اور اپوزیشن کے متعدد اراکین کی رکنیت تاحال معطل ہے ۔