لاہور(خبر نگار خصوصی)پنجاب اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی ٹو کا اجلاس یاور بخاری کی صدارت میں منعقد ہوا۔جس میں بورڈ آف ریونیو کے آڈٹ پیراز کو غور کیا گیا۔کمیٹی نے 30دن میں زیر التوا ادائیگیاں کرنے کی ہدایت کی۔کمیٹی کا اجلاس آج پھر ہو گااور محکمہ مال کے آڈٹ پیروں پر غور کیا جائے گا۔