لاہور(نمائندہ خصوصی سے )صوبے کے مختلف شہروں میں شہری سہولتوں کے فقدان کے خاتمے کیلئے پنجاب حکومت نے 6سو ملین ڈالر کی خطیر رقم سے پنجاب انٹر میڈیٹ سٹیز امپروومنٹ انویسٹمنٹ پروگرام تشکیل دیا ہے جس میں 6شہر ساہیوال ، سیالکوٹ ،سرگودھا،رحیم یار خان ،بہاولپور اور مظفر گڑھ شامل ہیں ،اس پروگرام کے تحت 2مرحلوں میں ان شہروں کی میونسپل کارپوریشنز کو سپورٹ کیا جائے گا جبکہ پہلے مرحلے میں ساہیوال اور سیالکوٹ کے شہروں کے لئے عالمی بنک 250ملین امریکی ڈالرز اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک 200ملین ڈالر جبکہ پنجاب حکومت 50ملین ڈالرز کی رقم فراہم کرے گی ۔ پنجاب انٹرمیڈیٹ سٹیز امپروومنٹ انویسٹمنٹ پروگرام کا مقصد شہری اداروں کے ذریعے واٹر سپلائی ،سینی ٹیشن ،سیوریج ٹریٹمنٹ ،سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ،ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر اور دیگر شہری سہولتوں کو بہتر بنانا اور اُن میں اضافہ کرنا ہے ۔ پروگرام سے ساہیوال اور سیالکوٹ کے اضلاع میں نہ صرف شہریوں کی روزمرہ کی زندگی میں بہتری آئیگی بلکہ کاروباری سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوگا۔ 4ارب روپے کی لاگت سے اس پروگرام کے تحت ساہیوال کیلئے آئندہ25سال کا واٹر سپلائی پلان تیار کر لیا گیا ۔ پروگرام تشکیل