لاہور(کامرس رپورٹر)ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں ماہ اپریل سے کپاس کی بوائی شروع ہورہی ہے ۔کاشتکار کپاس کی کاشت کیلئے سفارش کردہ اقسام کا معیاری، تندرست، خالص اور بیماریوں سے پاک بیج استعمال کریں۔ تصدیق شدہ معیاری بیج پنجاب سیڈ کارپوریشن کے علاوہ رجسٹرڈ پرائیویٹ اداروں سے حاصل کیا جا سکتا ہے ۔ 75 فیصد یا زیادہ اگائو والا بُر اترا ہوا 6 کلو گرام جبکہ بُردار 8 کلو گرام اور 60 فیصد اگائو والا بُر اترا ہوا 8 کلو گرام جبکہ بُردار 10 کلو گرام فی ایکڑ استعمال کریں۔