فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پنجاب بھر میں کالعدم تنظیموں کی طرف سے چندہ اکٹھا کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔حساس ادارے کی طرف سے بھجوائی جانے والی رپورٹ میں غیر قانونی طور پر چندہ اکٹھا کر نے والی تنظیموں کی طرف سے صوبائی دارالحکومت سمیت دیگر اضلاع میں چندہ اکٹھا کئے جانے کی نشاندہی کی گئی ہے ۔اس حوالہ سے بھجوائی جانے والی رپورٹ میں متعلقہ ذمہ داروں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ کالعدم تنظیموں کی طرف سے چندہ اکٹھا کئے جانے کا سلسلہ جاری ہے ۔ انکے خلاف فی الفور کریک ڈاؤن کیا جائے ۔