فیصل آباد( سٹاف رپورٹر)پنجاب زکوٰۃ و عشر کونسل نے مالی سال 2018-2019 کے زکوٰۃ فنڈز کی مدت استعمال کے دورانیہ میں 30 ستمبر 2019 ء تک توسیع کی منظوری دے دی ہے ۔ اس سلسلے میں ایڈمنسٹریٹر زکوۃ و عشر پنجاب کی طرف سے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز / ایڈمنسٹریٹرز ڈسٹرکٹ زکوۃ کمیٹیز اور ڈسٹرکٹ زکوۃ آفیسر کو مراسلہ جاری کر دیا ہے کہ وہ مروجہ طریقہ کار اور رولز کے تحت 30 ستمبر سے قبل زکوۃ فنڈز کی تقسیم کو یقینی بنائیں۔