لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہورہائیکورٹ نے یکم جون سے صوبے بھر کی عدالتوں میں مقدمات کی ریگولر سماعت شروع کرنے کا اعلان کردیا جبکہ کورونا سے بچاؤ کیلئے ایس او پیز بھی جاری کر دیئے ۔ لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے صوبے بھر کے سیشن ججز کوبھیجے گئے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ یکم جون سے تمام ججز کیسز کی ریگولر سماعت کریں گے ،تمام عدالتوں کو مکمل سینیٹائز رکھا جائے گا۔ججز ، وکلا اور عدالتی عملہ ماسک پہننے کو یقینی بنائے ۔ ماسک اور گلوز کے بغیر کسی کو عدالتوں میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی، عدالتوں میں مقدمات کی سماعت کے دوران فاصلے کو یقینی بنایا جائے اورتمام سیشن ججز کورونا سے بچاؤ کیلئے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔