لاہور(نیوز رپورٹر) ایف آئی اے حکام نے پنجاب زون ون میں گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور نارووال سرکل شامل کر دیئے ہیں مذکورہ سرکل پہلے ایف آئی اے زون ٹو میں شامل تھے جس کے بعد اب ایف آئی اے زون ٹو میں ایف آئی اے ملتان،فیصل آباد، سرگودھا، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان کے سرکل شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے پنجاب کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور لوگوں کی سہولت پیش نظر ایف آئی اے پنجاب کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا اور دائریکٹرز کی تعداد بھی2کر دی گئی جس میں ایف آئی اے زون ون کے پاس صرف لاہور سرکل کے ساتھ ایف آئی اے اے ایچ ٹی سی، سی سی سی، اے سی سی کے شعبے تھے اور پنجاب کے دیگر تمام سرکل ایف آئی اے زون ٹو میں شامل تھے جس کے بعد اب ڈائریکٹر ایف آئی اے زون ون میں گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور نارووال سرکل کو بھی شامل کر دیا گیا ۔