لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں ڈینگی کے کل 113کنفرم مریض زیر علاج ہیں ۔ 24 چوبیس گھنٹوں میں پنجاب میں 40نئے مریض سامنے آئے جبکہ 38مریض ڈسچارج ہوئے ہیں ۔ راولپنڈی میں 19، لاہور 11 ،ننکانہ ، ساہیوال 2 اور اٹک ، فیصل آباد ، ملتان، گجرات اور سرگودھامیں ایک ایک کیس سامنے آیا۔صوبہ بھر میں زیر علاج مریضوں میں سے 02مریض انتہائی نگہداشت میں جبکہ باقی خطرے سے باہر ہیں۔گزشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے پنجاب بھر میں 246880ان ڈور اور78291آؤٹ ڈور مقامات کوچیک کیا جبکہ537مقامات سے لاروا تلف کیا گیا۔ڈینگی لاروا کی موجودگی اور غفلت برتنے پر17کمرشل مقامات کے خلاف مقدمات درج کیے گئے جبکہ 03افراد کو گرفتار کیا گیا۔