لاہور ، فیصل آباد (اپنے خبر نگار سے ،اے پی پی) پنجاب ایجوکیشن بورڈز کمیٹی آف چیئرمینز کے فیصلہ کے مطابق صوبہ بھر کے تمام 9تعلیمی بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام میٹرک کے سالانہ امتحانات یکم مارچ بروز جمعہ سے شروع ہوں گے جس کیلئے طلباء وطالبات کو رول نمبر سلپوں کی فراہمی شروع کردی گئی ہے ۔لاہور بورڈ نے ڈیٹ شیٹ جاری کر دی جس کے مطابق جماعت دہم کے امتحانات یکم تا16مارچ تک جاری رہیں گے اس کے بعد جماعت نہم کا امتحان 18مارچ تا 3اپریل کے درمیان ہو گا، اس حوالے سے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ ڈیٹ شیٹ کے مطابق یکم مارچ کو صبح کے اوقات میں عربی، بزنس سٹڈیز، لباس اور پارچہ بافی جب کہ شام کے اوقات میں غذااور غذائیت،جغرافیہ کا پرچہ لیا جائے گا۔ تمام رول نمبر سلپس بورڈ ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دی گئی ہیں ۔