لاہور(جنرل رپورٹر) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیر قیادت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی اور یونائیٹڈنیشنز پاپولیشن فنڈ کے درمیان بی ایس ای مِڈ وائفری پروگرام کا معاہدہ طے پاگیا۔ معاہدہ کی تقریب فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں منعقدکی گئی۔ اس موقع پر وائس چانسلر ایف جے ایم یو پروفیسرڈاکٹرعامرزمان خان، رجسٹرارپروفیسرڈاکٹر ندیم،کنٹری ہیڈیونائیٹڈ نیشنز پاپولیشن فنڈ ڈاکٹربختیور کیڈیرور،پروونشل ہیڈ یونائیٹڈ نیشنزپاپولیشن فنڈڈاکٹر شعیب، پروفیسر ڈاکٹر زہرہ خانم ودیگر نے شرکت کی۔ ڈاکٹر بختیور کیڈیر ور اور پروفیسرڈاکٹرندیم کے درمیان دستخط کے بعد یادداشت کا تبادلہ ہوا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ایف جے ایم یو مِڈ وائفری کی بہتری کیلئے ہمیشہ سے نمایاں حیثیت رکھتی ہے ۔ پنجاب میں مِڈ وائفری کو اپ گریڈ کرناایک تاریخی اقدام ہے ۔ پنجاب کے تمام نرسنگ سکولوں کو اپ گریڈ کرکے نرسنگ کالجزمیں تبدیل کردیاگیاہے ۔ وائس چانسلر ایف جے ایم یو پروفیسرڈاکٹرعامرزمان خان نے کہا کہ صحت کے شعبہ میں آسانیاں پیداکرنے کیلئے ہمیشہ رہنمائی کرنے پر وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکاشکریہ اداکرتے ہیں۔