مکرمی ! رپورٹ کے مطابق صرف اور صرف پنجاب میں ایچ آئی وی (ایڈز)کے 13400مریض ہیں جن میں تین ہزار مریض ڈیرہ غازی خان ، 2800مریض فیصل آباد ، تین ہزار سے زائد جیلوں میں ، گیارہ سو گجرات ، دو ہزار لاہور اور باقی پنجاب کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھتے ہیں ، تین ماہ قبل سندھ کے علاقہ رتہ ڈیرہ میں آٹھ سو سے زائد ایڈز کے مریضوں کا انکشاف ہوا جس میں نوے فیصد تعداد بچوں کی ہے ، اس رپورٹ پر حکومتی اہلکار سابقہ کو مورد الزام ٹھہراتے رہے ، مگر اب جب پنجاب کی باری آئی تو سانپ سونگھ گیا ، رپورٹ کے مطابق ایڈز کے مریضوں میں زیادہ تعداد نشئیوں ، خواجہ سرائوں اور سیکس ورکرز کی ہے ، اتنی بڑی تعداد میں ایڈز کے مریضوں کا انکشاف حیران کن اور ورلڈ ریکارڈ کی حیثیت رکھتا ہے جو اس بات کامنہ بولتا ثبوت ہے کہ ہمارے ملک میں تعلیم نہ ہے۔ (ڈاکٹرغلام حسین زاہد)