لاہور(کامرس رپورٹر)حکومت اور پولٹری تنظیموں میں مرغی کے گوشت کی قیمت پر ڈیڈ لاک ختم ہوگیا، برائلر فارمرز ایسوسی ایشن اور سیکرٹری لائیو سٹاک ،کمشنر لاہور کی ملاقات میں مسئلے کا متفقہ حل تلاش کر لیا گیا جس کے بعد قیمت 300 روپے فی کلو مقررکر نے پر پولٹری ایسوسی ایشن بھی متفق ہو گئی ، پولٹری ایسوسی ایشن کے نمائندوں کے مطابق حکومت پولٹری فیڈ اور دیگر فارمنگ اشیا مہنگی ہونے کی وجہ سے برائلر گوشت 300 روپے کلو میں فروخت کرنے کی اجازت دینے پہ رضامند ہوئی ، آج بروز بدھ سے لاہور سمیت پنجاب بھر میں گوشت کا سرکاری ریٹ 300 روپے ہوگا۔