ملتان (محمد مظہر سے ) پنجاب پولیس نے صوبہ بھر کے رشوت خور ایس ایچ اوز کے خلاف کریک ڈائون کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ آئی جی پنجاب کی ہدایات پر ریجنل پولیس سربراہان نے کرپٹ ایس ایچ اوز کی فہرستوں کی تیاری شروع کر دی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبہ بھر کے 700 سے زائد ایس ایچ اوز کے بار ے میں خفیہ معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں۔بتایا جاتا ہے کہ مختلف تھانوں میں تعینات ایسے ایچ اوز جن کے خلاف رشوت خوری ،عوام سے ناروا سلوک ، جوا مافیا، منشیات فروشوں اور قبضہ گروپوں کی سرپرستی کی شکایات ہیں انہیں معطل کر دیا جائے گا ،اور بحالی پردوبارہ ایس ایچ اوز تعینات نہیں ہوسکیں گے ، ذرائع کے مطابق کرپشن میں ملوث مزید ڈی ایس پیز کی معطلی کا بھی امکان ہے ۔