لاہور(نمائندہ خصوصی سے )حکومت پنجاب کے سیاسی معاون سید رفاقت علی گیلانی نے کہا ہے کہ پنجاب میں 10 سپیشل اکنامک زونز بنائے جا رہے ہیں اس سلسلہ میں جلدلاہور میں سپیشل اکنامک زون کا جلد سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔ سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع ہیں اورحکومت پنجاب نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو صوبہ میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے ۔ حکومت ان سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی۔ پی ٹی آئی کے ورکروں سے ملا قات میں انہوں نے کہا کہ ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے کاروبار کے حوالے سے آسانیاں پیدا کی گئی ہیں۔ مختلف غیر ملکی سرمایہ کاروں کے وفود سے تعلیم، صحت، سکل ڈویلپمنٹ، سیاحت اور صنعت کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیاہے ۔ پاکستان اوردیگر ممالک ترقی اورخوشحالی کے سفر میں اہم پارٹنر ہیں۔ پنجاب میں تعلیم،صحت اور دیگرسماجی شعبوں میں بہتری کے لئے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔ پاکستان خصوصاً پنجاب میں سیاحت کے فروغ کیلئے بے پناہ کام کیا گیا ہے ۔ پاکستان خصوصاً پنجاب میں مذہبی سیاحت کا بہت پوٹینشل موجود ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے پسماندہ علاقوں کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔