لاہور(سلیمان چودھری )پنجاب میں کورونا وائرس سے اب تک 341 ہیلتھ پروفیشنلز متاثر ہوچکے ۔ صوبے کے 108 ڈاکٹرز،108 نرسز پیرامیڈیکل سٹاف کے 125 افراد بھی کورونا وائرس سے متاثر ہیں, پنجاب میں 2194 ہیلتھ پروفیشلنز مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ۔صوبے کے 767 ڈاکٹرز ،586 نرسز کورونا وائرس کے مشتبہ مریض ہیں۔ پنجاب کے 841 پیرامیڈیکل سٹاف ممبر بھی کورونا وائرس کے مشتبہ کیسز میں شامل ہیں ۔پنجاب میں 114 ہیلتھ پروفیشلنز گھروں میں آئسولیٹ،117 ہسپتالوں میں داخل ہیں۔دوسری طرف پنجاب میں 110 ہیلتھ کئیر ورکرز کورونا وائرس سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔اٹک میں ایک پیرا میڈیکل سٹاف، بہالپور میں 2 ڈاکٹرز،بہاولنگر 2 پیرا میڈیکل سٹاف، بھکر ایک پیرا میڈیکل سٹاف، ڈی جی خان 14 ڈاکٹر، 5 نرسز اور 1 پیرا میڈیکل سٹاف شامل ہے ۔فیصل آباد میں 4 ڈاکٹر، 1 نرس اور 3 پیرا میڈیکل سٹاف، گوجرانوالہ 3 ڈاکٹرز، 2 نرسز گجرات میں 10 ڈاکٹر، 2 نرسز اور 2 پیرا میڈیکل سٹاف کو کورونا وائرس لگا، حافظ آباد میں 3 ڈاکٹر، 2 نرسز اور 6 پیرا میڈیکل سٹاف، جھنگ 2 ڈاکٹر، 1 نرس،جہلم ایک ڈاکٹر،ایک نرس، قصور میں 2 ڈاکٹر، 1 نرس اور پیرا میڈیکل سٹاف کورونا وائرس کا شکار ہوا۔ لاہور میں 17 ڈاکٹرز، 61 نرسز اور 59 پیرا میڈیکل سٹاف، منڈی بہاء الدین 2 پیرا میڈیکل سٹاف،میانوالی ایک ڈاکٹر، 3 پیرا میڈیکل سٹاف،مظفر گڑھ ایک ڈاکٹر، رحیم یار خان 10 ڈاکٹرز، 1 نرس اور 1 پیرا میڈیکل سٹاف کورونا کا شکار ہوا۔ روالپنڈی 19 ڈاکٹر، 26 نرسز اور 35 پیرا میڈیکل سٹاف، ساہیوال ایک ڈاکٹر،سرگودھا 3 ڈاکٹر،ایک نرس اور ایک پیرا میڈیکل سٹاف،شیخوپورہ 2 ڈاکٹر، 2 نرسز اور2 پیرا میڈیکل سٹاف، سیالکوٹ 7 ڈاکٹر، 3 پیرا میڈیکل سٹاف , وہاڑی میں 5 ڈاکٹر اور 2 نرسز کو کورونا کا مرض لگا۔ ان افراد کے آگے مزید رابطے والے 50 افراد اس موذی مرض کا شکار ہوئے ۔