لاہور؍اسلام آباد(نمائندہ خصوصی سے ؍وقائع نگا رخصوصی،خصوصی نیوز رپورٹر؍اپنے خبر نگار سے ،نیوز رپورٹر،خبر نگارخصوصی)پنجاب حکومت نے 36اعلیٰ افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔تبدیل ہونے والوں میں 14مختلف محکموں کے سیکرٹری،5ڈویژنل کمشنر و دیگر شامل ہیں۔سیکرٹری بلدیات عارف انور بلوچ کو کمشنر ساہیوال،سید علی مرتضیٰ کو سیکرٹری آبپاشی، کمشنر راولپنڈی کیپٹن(ر)سیف انجم کو سیکرٹری بلدیات،سیکرٹری آبپاشی شیرعالم محسود،سیکرٹری یوتھ افئیر ایوب چودھری کو او ایس ڈی،سیکرٹری ایکسائز بابر شفیع کو سیکرٹری ٹرانسپورٹ، ایم ڈی پنجاب سمال انڈسڑی طاہر خورشید کو کمشنر ڈی جی خان،ایڈیشنل چیف سیکرٹری ڈاکٹر محمد اجمل کو او ایس ڈی،زاہد اختر زمان کو سیکرٹری یوتھ افئیرز اینڈ ٹوررزم،ندیم اسلم کو سیکرٹری پراسکیوشن،ڈاکٹر فرح مسعود کو ایم ڈی پنجاب سمال انڈسٹری،سپیشل سیکرٹری سکولز ندیم الرحمان کو سیکرٹری انڈسٹری،کامرس و انویسٹمنٹ،سیکرٹری سکولز عمران سکندر کو کمشنر ملتان،سپیشل سیکرٹری ہائوسنگ محمود حسن کو کمشنر سرگودھا،محمد سلیم حسین کو ممبر ٹیکس بورڈ آف ریونیو،ڈائریکٹر نیشنل ایجوکیشن نصیر احمد خان کو ممبر جوڈیشل سکس بورڈ آف ریونیو،جاوید اقبال بخاری کو ممبر جوڈیشل ون بورڈ آف ریونیو،عاصم وحید راٹھور کو سیکرٹری لائیو سٹاک،ممبر سی ایم آئی ٹی علی ظفر کو ممبر جوڈیشل ایٹ بورڈ آف ریونیو،ڈی جی سپیشل ایجوکیشن افشاں کرن امتیاز کو ڈی جی سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال،کمشنر ڈی جی خان گلزار احمد کو تبدیل کرکے او ایس ڈی،ڈائریکٹر صوبائی کنزیومر پروٹیکیشن کونسل عامر ضمیر کو سیکرٹری زکوۃ ایند عشر،محمد ظفر کمشنر سرگودھا کو تبدیل کرکے او ایس ڈی،شکیل احمد کو سپیشل سیکرٹری ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن،محمد مسعود مختار کو سیکرٹری آئی اینڈ سی،غلام فرید کو سپیشل سیکرٹری آپریشن سکولز ،ساجد محمود چوہان کو تبدیل کرکے سپیشل سیکرٹری گورنر ہائوس پنجاب،ڈی جی (آباد ) راولپنڈی ڈاکٹر احتشام انور کو سپیشل سیکرٹری ہائوسنگ،ڈی جی سوشل ویلفیئر ساجد ظفر ڈل کو سپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن،کیپٹن(ر)محمد آصف کو سیکرٹری جنگلات، وائلڈ لائف اینڈ فشری،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی عمر جنجوعہ کو کمشنر راولپنڈی کے عہدے کا اضافی چارج جبکہ سمیر احمد سید کو ایڈیشنل سیکرٹری ویلفیئرپنجاب سول سیکرٹریٹ اور یہاں پر تعینات دانش افضال کو سیکرٹری کوآرڈنیشن ٹو چیف سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو جہلم خالد محمود ٹیپو کو ڈپٹی کمشنر جہلم کا اضافی چارج دیدیا گیا۔ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری ایک اور نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو وہاڑی عمر جاوید ڈپٹی سیکرٹری داخلہ تعینات، تقرری کے منتظرمبین الٰہی کی خدمات ایوان وزیر اعلیٰ کے سپرد کر دی گئی ہیں۔آغا ظہیر عباس اسسٹنٹ کمشنر ملتان سٹی کو تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)خانیوال تعینات کرنے کے علاوہ آفاق وزیر کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)خوشاب تعینات کر دیا گیا۔ریلوے انتظامیہ نے سول انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے گریڈ 19 کے آفیسر رضوان الحق ہاشمی کو ڈپٹی چیف انجینئر مڈل ریلوے ہیڈکوارٹرز تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔دوسری طرف پنجاب کے سرکاری سکولوں کے اساتذہ کے تقرر و تبادلوں کا معاملہ ایک بار پھر لٹک گیا۔ محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب اور صوبائی وزیر سکول ایجوکیشن پنجاب کی 15 اکتوبر کی یقین دہانیوں کے با وجود صوبے میں اساتذہ کے تقرر و تبادلوں پر سے پا بندی ختم نہ ہو سکی ۔ وفاقی بیورو کریسی میں بھی اکھاڑپچھاڑ کا سلسلہ جاری ہے ۔گریڈ22کے ریٹائرڈ سیکرٹری حسیب اطہر کوچیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن لگایا گیا ہے ۔ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ20کے تقرری کے منتظر منظور خاقان بابر کو جوائنٹ سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ ڈویژن تعینات کردیا گیا۔ گریڈ20کے تقرری کے منتظر نجم علی کی خدمات سندھ حکومت کے سپرد اورنجم شاہ کو 17ستمبر کو جوائنٹ سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی لگانے کانوٹیفکیشن منسوخ کردیا گیا۔ ایڈمنسٹریٹو سروس کے روشن علی شاہ کی خدمات بھی سندھ حکومت کے سپرد کردی گئی ہیں۔وزارت خزانہ نے مسابقتی کمیشن آف پاکستان کی چیئرپرسن ودیعہ خلیل ، ممبر ڈاکٹر شہزاد انصر اور ممبر ڈاکٹر محمد سلیم کی فوری برطرفی کے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیئے ہیں جبکہ وفاقی کابینہ کی منظوری کی روشنی میں زرعی ترقیاتی بنک کے سنیئر ایگزیکٹو صدر شیخ امان اﷲ کو زرعی ترقیاتی بنک کا قائم مقام صدر، سی ای او، فرسٹ وویمن بنک لمیٹڈ کی ایگزیکٹو نائب صدر نوشابہ شہزاد کو فرسٹ وویمن بنک کی قائم مقام صدر ، سی ای او اور ایس ایم ای بنک کے سینئر ایگزیکٹو نائب صدر دلشادعلی احمد کو ایس ایم ای بنک کا قائم مقام صدر اور سی ای او تعینات کر دیا گیا ہے ۔ کابینہ کے فیصلے کے تحت زرعی ترقیاتی بنک کے صدر سید طلعت محمود ، ڈپٹی گورنر سٹیٹ بنک آف پاکستان جمیل احمد ، ڈپٹی گورنر سٹیٹ بنک آف پاکستان شمس الحسن ، ایس ایم ای بنک کے صدر احسان الحق خان اور فرسٹ وویمن بنک کی صدر طاہرہ رضا کی فوری برطرفی کے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس کے گریڈ 20 کے 4افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے نوٹیفکیشنز کے مطابق جن افسران کے تبادلے عمل میں لائے گئے ہیں ان میں عمر ظفر شیخ ڈی جی ( ایڈمن) کنٹرولر جنرل آف پاکستان کو اطلاعات ونشریات ڈویژن اسلام آباد میں چیف فنانس اکاؤنٹس افسر، محمد سعید ایف اے اینڈ سی اے او پاکستان ریلویز لاہور کو سی ایف بین الصوبائی رابط ڈویژن، محمد عمر چیمہ ڈی جی آڈٹ ( فارن وانٹر نیشنل) کو سی ایف اے او اکنامک آفیئرز ڈویژون جبکہ سید اشتیاق الرحمن کنٹرولر ملٹری اکاؤنٹس پشاور کمانڈ کو سی ایف اے او صنعت وپیداوار ڈویژن میں تعینات کیاگیا ہے ۔