فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) پنجاب حکومت کی طرف سے نو ڈویژن میں وویمن ڈویلپمنٹ سنٹرز بنانے کا فیصلہ ہے جس کی رپورٹ طلب کرلی گئی ۔ محکمہ ویمن ڈویلپمنٹ کی جانب سے فیصل آ بادسمیت پنجاب بھر کی خواتین کو ان کے مسائل کے حل میں آسانی فراہم کرنے کیلئے نو ڈویژنوں میں ویمن ڈویلپمنٹ سنٹرز بنانے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے ، منصوبے کے تحت سنٹرز میں خواتین کو ٹیکنیکل ٹریننگ، مسائل سے آگاہی کیلئے سیمینارز، نوکریوں کے متعلق معلومات، صحت سے متعلقہ اہم ہدایات سمیت دیگر امور ایک چھت تلے فراہم کئے جائیں گے ۔ ان سنٹرز کے قیام کے حوالے سے رپورٹ طلب کر لی گئی۔