لاہور(سپیشل رپورٹر)بیگم گورنر پنجاب پروین سرور نے پنجاب پولیس ویمن سیفٹی ایپ آگاہی مہم لانچ کر دی۔ ویمن سیفٹی ایپ آگاہی مہم کی لانچنگ تقریب پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈ کوارٹرزقربان لائن میں ہوئی جس میں چیف یو این ایف پی اے پاکستان ڈاکٹر بختیار کادیروف ودیگر ممبران نے شرکت کی۔ اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسرمحمد کامران خان نے بریفنگ دی۔ بیگم پروین سرور نے کہا کہ ویمن سیفٹی ایپ کی بدولت خواتین کو ہنگامی صورتحال میں بروقت امداد فراہم کی جاسکتی ہے ۔ اس موقع پر چیف یو این ایف پی اے پاکستان ڈاکٹر بختیار کادیروف کا کہنا تھا کہ یواین ایف پی اے ویمن سیفٹی ایپلیکیشن کی پنجاب بھر میں آگاہی کیلئے ہرممکن تعاون فراہم کرے گا۔ بعدازاں ویمن سیفٹی ایپ آگاہی مہم میں نمایاں کردار ادا کرنے والے افسران کو تعریفی اسنادبھی دی گئیں۔