فیصل آباد(گلزیب ملک ) فیصل آ باد سمیت صو بہ بھر سے پونے دو سالوں کے دوران اغو اکئے جا نے والے 225 بچوں کا سراغ نہیں مل سکا ہے ، سب سے زیادہ بچوں کو اغوا کئے جا نے کے واقعات صو بائی دارالحکومت (لاہور)میں پیش آ ئے ۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق 2018 اور رواں سال کے دوران پنجاب کے صو بائی دارالحکومت لاہور کے ساتھ فیصل آ باد ، گوجرا نوالہ ، ڈیرہ غازی خان ،اٹک ،جھنگ ،راولپنڈی ، سیالکوٹ ، بہاولپور ، قصور،لیہ ، اوکاڑہ ، ساہیوال ،خانیوال ،ملتان ،پاکپتن ، گجرات ،چنیوٹ ، مظفر گڑھ ،خوشاب ، رحیم یا رخان اور شیخو پورہ سے مجموعی طور پر 225 بچوں کو اغوا کیا گیا ہے جبکہ ان بچوں کو اغوا ء کئے جا نے کے واقعات کا اندراج ہو نے کے باوجود پولیس تا حال انکو برآ مد نہیں کر سکی ہے ان مغوی بچوں کے حوالہ سے وہ آ ئی جی پنجاب ، سی سی پی او لاہور ، ریجنل پولیس آ فیسرز ،سٹی پولیس آ فیسرز، ڈسٹر کٹ پولیس آ فیسر ، ایس ایس پی انوسٹی گیشنز کے دفاتر کے سینکڑوں چکر لگا چکے ہیں لیکن افسران کی جانب سے ان کو روایتی طفل تسلیوں سے ٹر خا دیا جاتا ہے ۔پولیس ریکارڈ کے مطابق گذشتہ پو نے دو سالوں کے دوران صو بائی دارالحکومت (لاہور)سے 126 ، فیصل آ باد سے 29 ،سیالکوٹ سے 11 ،راولپنڈی سے 10 ،مظفر گڑھ سے 8 ،شیخو پورہ اور اٹک سے 6/6 ،ننکانہ صا حب ،قصور ، گوجرا نوالہ سے 4/4 ،رحیم یار خان ، اوکاڑہ ، بہاولپور سے 3/3 ،ملتان ، گجرات ،خانیوال سے 2/2 ،لیہ ،پاکپتن ،چنیوٹ ، خوشاب اور ڈیرہ غازی خان سے 1/1 بچے کو اغوا کیا گیا ہے