لاہور ( 92 نیوزرپورٹ)وفاق سے سلگنے والی آگ کادھواں پنجاب میں بھی پہنچ گیا۔ذرائع کے مطابق پنجاب میں بھی عددی برتری رکھنے کے لئے کوششوں کا آغاز کر دیا گیا۔ پی ٹی آئی نے ن لیگ کے ناراض ارکان پنجاب اسمبلی سے رابطے کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ن لیگ کے ناراض ارکان سے رابطوں کا ٹاسک جہانگیر ترین کے سپرد کیاگیاہے ۔ ذرائع کے مطابق ن لیگی ارکان کو ساتھ ملا کر پنجاب اسمبلی میں بھی عددی برتری مستحکم کی جائے گی ،ن لیگ کے کچھ ارکان پہلے ہی بنی گالہ کا دورہ کر چکے ہیں۔