لاہور(کامرس رپورٹر)پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 15 جون کو پیش کئے جانے کا امکا ن ہے ۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کا بجٹ 12 جون کو متوقع ہے جس کے بعد پنجاب اپنا بجٹ پیش کرے گا۔ پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ تئیس کھرب روپے سے زائد ہونے کا امکان ہے ۔ اگر وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھائیں تو پنجاب میں بھی دس فیصد تک تنخواہیں بڑھائی جا سکتی ہیں۔ پنجاب کو آئندہ مالی سال میں ذاتی ریونیو کی مد میں ساڑھے تین سو ارب روپے تک اکٹھے ہونے کا امکان ہے ۔پنجاب آئندہ مالی سال کے لئے کورونا کے باعث صحت کے لئے بھاری بجٹ مختص کرے گا جبکہ ترقیاتی بجٹ میں بھی اضافے کا امکان ہے ۔