لاہور(خبرنگارخصوصی)پنجاب کابینہ کا 34 واں اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے ،اجلاس منگل کی صبح ساڑھے 11 بجے ایوان وزیر اعلیٰ میں ہو گا، پنجاب کابینہ کو محرم الحرام میں سیکورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی ،کابینہ کو صوبے میں آٹے اور چینی کی قیمت و سپلائی پر بریف کیا جائے گا،کابینہ ای سٹیمپ رولز 2016 میں ترامیم کی منظوری دے گی،اجلاس میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ بزنس رولز 2011میں ترامیم کی منظوری دی جائے گی ،کابینہ پنجاب میں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے خاتمے کی منظوری دے گی،کابینہ اجلاس میں آڈیٹر جنرل آف پاکستان 2019-20 کی رپورٹ پیش کی جائے گی،کابینہ جناح پارک انتظامیہ کی لیز میں توسیع کی منظوری دے گی،نیا پاکستان ہاوسنگ پروگرام کابینہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا،پنجاب کابینہ شوگر فیکٹری ایکٹ 1950 میں ترمیم ، ڈی جی خان میں جنوبی پنجاب انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنانے ،لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی جھنگ سب کیمپس کے سٹیٹس میں تبدیلی کی بھی منظوری دیگی۔ پنجاب ہیریٹج فاونڈیشن ایگزیکٹو کمیٹی کے آئین کی منظوری دے گی،کابینہ پنجاب ایڈورٹائزنگ پالیسی 2019-20 میں ترامیم کی منظوری دے گی۔